مسئلہ :- نابالغ لڑکوں کو ریشم کے کپڑے پہنانا کیسا ہے ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
حرام ہے گناہ پہنانے والے پر ہوگا
جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری جلد پنجم صفحہ ۳۳۱ میں ہے:
" وما یکرہ للرجال لبسہ یکرہ للغلمان والصبیان لان النص حرم الذھب والحریر علی ذکور امتہ بلا قید البلوغ والحریۃ والاثم علی من ألبسھم لانا أمرنا بحفظھم کذا فی التمرتاشی " اھ
اور بہار شریعت حصہ شانزدہم صفحہ ۴۱۸ میں ہے : نابالغ لڑکوں کو بھی ریشم کے کپڑے پہنانا حرام ہے اور گناہ پہنانے والے پر ہے -
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱۷ جمادی الآخر ۱۴۴۵ ھجری
۳۱ دسمبر ۲۰۲۳ عیسوی یکشنبہ
Tags:
متفرقات