مسئلہ:- بکر مسجد میں سویا تھا روپے کی تھیلی اس کے ہاتھ میں کوئی شخص رکھ کر چلا گیا تو بکر اب کیا کرے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں بکر وہ تھیلی اپنے خرچ میں لا سکتا ہے:
جیسا کہ بہار شریعت میں ہے :
مسجد میں سویا تھا اس کے ہاتھ میں کوئی شخص روپے کی تھیلی رکھ کر چلا گیا تو یہ روپے اس کے ہیں اپنے خرچ میں لاسکتا ہے۔
بہار شریعت حصہ دہم صفحہ ۴۸۷ لقطہ کا بیان
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱۹ جمادی الآخر ۱۴۴۵ھجری
۳ جنوری ۲۰۲۴ عیسوی بدھ
Tags:
لقطہ کا بیان