مسئلہ:- بکر مسجد کا متولی ہے مزدوروں کے ساتھ اس نے کام کیا اور اس کے فرائض سے یہ کام نہیں تھا تو اس کی اجرت متولی لے سکتا ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں بکر یعنی مسجد کا متولی اجرت نہیں لے سکتا
جیسا کہ بہار شریعت میں ہے :
متولی نے اگر مزدوروں کے ساتھ وہ کام کیا جو مزدور کرتے ہیں اور اسکے فرائض سے یہ کام نہ تھا تو اِسکی اُجرت متولی نہیں لے سکتا-
بہار شریعت حصہ دہم صفحہ ۵۸۹ تولیت کا بیان
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲۱ جمادی الآخر ۱۴۴۵ ھجری
۴ جنوری ۲۰۲۴ عیسوی جمعرات
Tags:
اجرت کا بیان