دھوپ کے علاوہ گیزر ہیٹر وغیرہ سے گرم کئے ہوئے پانی کو استعمال سے بھی کیا برص کا احتمال ہے؟

مسئلہ:-دھوپ کے گرم پانی سے مکروہ تنزیہی اور احتمال برض ( سفید داغ) کا جو معاملہ ہے کیا وہ گیزر وغیرہ سے گرم پانی پر بھی ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
   گیزر کے متعلق ایسا نہیں ہے بلکہ گیزر یا ہیٹر وغیرہ سے پانی گرم کیا گیا جیسا کہ سردی کے موسم میں کیا جاتا ہے اس سے وضو کرنا بلاکراہت جائز ہے البتہ دھوپ سے جوپانی گرم ہو گیا ہو اس سے وضو وغسل مکروہ تنزیہی ہے کیونکہ اس پانی کے استعمال سے معاذاللہ احتمال برص ہے
 چنانچہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان حنفی متوفی ۱۳۴۰ ھ فرماتے ہیں "گرم ملک گرم موسم میں جو پانی سونے چاندی کے سوا کسی اور دھات کے برتن میں دھوپ سے گرم ہوجائے وہ جب تک ٹھنڈا نہ ہولے بدن کو کسی طرح پہنچانا نہ چاہئے وضو سے غسل سے نہ پینے سے یہاں تک کہ جو کپڑا اس سے بھیگا ہو جب تک سرد نہ ہوجائے پہننا مناسب نہیں کہ اُس پانی کے بدن کو پہنچنے سے معاذ اللہ احتمالِ برص ہے"( فتاویٰ رضویہ مترجم ج٢، ص٤٦٥) 

والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱۲ رجب المرجب ۱۴۴۵ ھجری
۲۴ جنوری ۲۰۲۴ عیسوی بدھ
Previous Post Next Post