قیامت کے دن کتنے امور کا حساب نہیں لیا جائے گا؟

مسئلہ:- وہ کتنے امور ہیں کہ جن کا قیامت کے دن بندے سے حساب نہیں لیا جائے گا؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
وہ تین امور ہیں جن کا قیامت کے دن بندے سے حساب نہیں لیا جائے گا ، 
حضرتِ حسن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تین امور ایسے ہیں جن کی وجہ سے بندے سے کوئی حساب نہ ہوگا -
۱) چھپر جس کے سایہ سے فائدہ اٹھاتا یعنی صرف گرمی دھوپ دفع کرنے کے لیے چھوٹا سا جھونپڑا بناتا ہے 
۲ )روٹی سوکھا ٹکڑا جس سے صرف پشت سیدھی رکھتا ہے یعنی گزر اوقات کرتا ہے 
۳) کپڑا جس سے ستر عورت کرتا ہے , 
(البدور السافرۃ فی احوال الآخرۃ مترجم صفحہ 421 بحوالہ احمد فی الزہد بیہقی دیلمی) 
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 
۱۳ رجب المرجب ۱۴۴۵ ھجری
۲۵ جنوری ۲۰۲۴عیسوی جمعرات
Previous Post Next Post