الله عزوجل کے سوا سب چیزیں فنا ہوجائیں گی یا کچھ چیزیں باقی رہیں گی؟

مسئلہ:-كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٖ° وَيَبۡقَىٰ وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ سورہ الرحمن کی اس آیت کے تحت کیا حکم ہے کیا زمین وآسمان میں جو کچھ ہیں سب فنا ہو جائیں گے یا کچھ باقی رہیں گی اور باقی رہیں گی تو کتنی چیزیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 اِس آیت مبارکہ کامطلب یہ ہےکہ سب فناہوجائیں گےسوائےعزوجل کےلیکن واضح رہےکہ آٹھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں فنانہیں اوروہ آٹھ چیزیں مذکورہ آیت کریمہ سےمستثنی ہیں :
۱عرش
۲کرسی
۳لوح
۴قلم
۵جنت دوزخ 
٦ جنت دوزخ کے مکین ملائکہ
۷ جنتی ملائکہ یا جنت یا نار کے حور عین 
۸روح 
کیوں کہ یہ سب چیزیں کل شئ ھالک سےمستثنی ہیں،
( البدور السافرة في أحوال الآخرة مترجم صفحہ 153 ) 
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲۷ جمادی الثانی ۱۴۴۵ ھجری
۱۰ جنوری ۲۰۲۴ عیسوی بدھ
Previous Post Next Post