چچری پھوپھی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

 مسئلہ:- زید کہتا ہے چچیری پھوپھی سے نکاح جائز نہیں  بکر کہتا ہے جائز ہے دونوں میں کس کا قول درست ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب 
بکر کا قول درست ہے یعنی
 چچیری پھوپھی سے نکاح جائز ہے، جب کہ اور کوئی وجہِ مانع نکاح نہ ہو 
 کیونکہ چچیری پھوپھی محرمات میں سے نہیں ،
اور محرمات کے سوا عورتوں سے نکاح جائز ہے 
کما قال اللہ تعالیٰ فی القرآن المجید 
وَاُحِلْ لَّکُمْ مَاوَرَآءَ ذٰلِکُمْ
( النساء ۲٤)
والــلـہ تــعــالی اعلم 
کتبـــہ محمد معصوم رضا نوری عفی عنہ
۱۸ رجب المرجب ۱۴۴۵ھجری
 ۳۰ جنوری ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Previous Post Next Post