پیشاب کے ساتھ منی بھی نکل آئے تو غسل فرض ہوگا یا نہیں؟

مسئلہ :- اگر پیشاب کے ساتھ منی کے بھی دو تین قطرے بلا شہوت آئیں تو کیا غسل فرض ہوجاتا ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں غسل فرض نہیں ہوتا ہے کیونکہ منی شہوت کے ساتھ نکلنے سے غسل فرض ہوتا ہے بصورتِ دیگر نہیں ، 
   چنانچہ علامہ علاء الدین حصکفی حنفی متوفی ۱۰۸۸ ھ لکھتے ہیں:
فرض الغسل عند خروج منی من العضو منفصل عن مقرہ بشھوۃ۔ اھ 
(الدر المختار مع رد المحتار،کتاب الطھارۃ، جلد اول ، صفحہ ۳۲۵)
   اور حضرت صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی حنفی متوفی ۱۳۶۷ ھ لکھتے ہیں:اگر منی پتلی پڑ گئی کہ پیشاب کے وقت یا ویسے ہی کچھ قطرے بلا شہوت نکل آئیں تو غسل واجب نہیں البتہ وضو ٹوٹ جائے گا۔
(بہار شریعت، جلد اول حصہ دوم، صفحہ ۳۲۱ غسل کا بیان،) 
والله تعالیٰ اعلم
۱۹ رجب المرجب ۱۴۴۵ ھجری
۳۱ جنوری ۲۰۲۴ عیسوی بدھ
Previous Post Next Post