ذمی مجوسی کی عیادت کو جاسکتے ہیں یا نہیں؟

مسئلہ:- ذمی مجوسی کی عیادت کو جاسکتے ہیں یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
ذمی مجوسی کی عیادت کو جاسکتے ہیں یا نہیں اس میں اختلاف ہے : 
جیسا کہ صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی حنفی متوفی ۱۳۶۷ ھ فرماتے ہیں
 مجوسی کی عیادت کو جائے یا نہ جائے اس میں علما کو اختلاف ہے یعنی جبکہ یہ ذمی ہو۔ ( عنایہ ) ہنود مجوس کے حکم میں ہیں، ان کے احکام وہی ہیں جو مجوسیوں کے ہیں، اہل کتاب جیسے ان کے احکام نہیں۔ ہندوستان کے یہودی، نصرانی، مجوسی ، بت پرست ان میں کوئی بھی ذمی نہیں -
(بہارشریعت ، ۳/۵۰۵)
تکملۃالبحرالرائق میں ہے: 
" ولو كان مجوسياً لا يعوده لأنه أبعد عن الإسلام، وقيل يعوده لأن فيه إظهار محاسن الإسلام وترغيبه فيه 
( کتاب الکراھیۃ ، ۸/۳۷۴ ، دارالکتب العلمیۃ بیروت ، ) 
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۳ رجب المرجب ۱۴۴۵ ھجری
۱۵ جنوری ۲۰۲۴ عیسوی دوشنبہ
Previous Post Next Post