کسی نے حرام کھانے کے بعد الحمد لله کہا تو کیا حکم ہے؟

مسئلہ:- اگر کسی نے حرام کھانے کے بعد فقط۔ الحمد لله کہا یعنی دل میں اور کوئی مقصد نہیں ہے تو وہ شخص کافر ہوجائے گا یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں ایسا کہنے والا کافر ہوگا یا نہیں اس بارے میں فقہاء کا اختلاف ہے: 
جیسا کہ حضرت علامہ علی قاری حنفی متوفی ۱۰۱۴ھ فرماتے ہیں
" ولو قال بعد أكل الحرام : الحمد لله، اختلفوا فيه، فإن أراد به الحمد على أنه رزق كفر ، أي رزق الحرام، فإنه استحسان له حيث عده نعمة وهو كفر "
منح الروض الازہر ، مطلب : فی ایراد الالفاظ المکفرۃ ، ص۴۶۲ ، دارالبشائر الاسلامیہ بیروت ،
یعنی ، اگر حرام کھانے کے بعد الحمدللہ کہا تو فقہاء کا اس بارے میں اختلاف ہے البتہ اگر کہنے والے کا مقصد اس کے رزق ہونے پر حمد کرنا ہے تو کافر ہوجائےگا کیونکہ یہ کفر کو اچھا جاننا ہے کیونکہ اس نے حرام کو نعمت شمار کیا جوکہ کفر ہے
والله تعالیٰ اعلم
۱۸ جمادی الآخر ۱۴۴۵ ھجری 
۱ جنوری ۲۰۲۴ عیسوی دوشنبہ
Previous Post Next Post