مسئلہ:- کسی لنگڑے کی نقل کرنا یعنی لنگڑا کر چلنا یا اُس جیسی چال چلنا کیا یہ بھی غیبت ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جی ہاں یہ بھی غیبت ہے بلکہ زبان سے کہہ دینے سے یہ زیادہ برا ہے کیونکہ نقل کرنے میں پوری تصویر کشی اور بات کو سمجھانا پایا جاتا ہے ۔
حضرت صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی حنفی متوفی ۱۳۶۷ ھ فرماتے ہیں:
ایک صورت غیبت کی نقل ہے مثلاً کسی لنگڑے کی نقل کرے اور لنگڑا کر چلے، یا جس چال سے کوئی چلتا ہے اس کی نقل اتاری جائے یہ بھی غیبت ہے، بلکہ زبان سے کہہ دینے سے یہ زیادہ برا ہے کیونکہ نقل کرنے میں پوری تصویر کشی اور بات کو سمجھانا پایا جاتا ہے (جب) کہ کہنے میں وہ بات نہیں ہوتی۔( بہار شریعت، حصہ شانزدہم، ۳ / ۵۳۶)
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدی عفی عنہ
۱٦ جمادی الآخر ۱۴۴۵ ھجری
۳۰ دسمبر ۲۰۲۳ عیسوی شنبہ
Tags:
متفرقات