عورت نماز پڑھ رہی تھی بچے نے چھاتی چوسی دودھ نکل آیا تو وضو ونماز کا کیا حکم ہے؟

مسئلہ:- ہندہ نماز پڑھ رہی تھی اس کا بچہ اس کے پاس گیا اور چھاتی منھ میں لے کر دودھ پینے لگا تو ہندہ کے وضو اور نماز کا کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 صورت مسئولہ میں اگر دودھ نکل آیا تو نماز فاسد ہو جائے گی ورنہ نہیں: جیسا کہ در مختار مع رد المحتار میں ہے کہ " او مص ثديها ثلاثا او مرة و نزل لبنها ............. فسدت " اھ اور رد المحتار میں ہے کہ " ان اخرج اللبن فسدت لأنه يكون ارضاعا والا فلا " اھ ( در مختار مع رد المحتار جلد دوم صفحہ ٤٧٠کتاب الصلاۃ ، باب فیما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا )
 اور بہار شریعت میں ہے کہ " عورت نماز پڑھ رہی تھی، بچہ نے اس کی چھاتی چوسی اگر دودھ نکل آیا، نماز جاتی رہی " اھ ( بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ٦۱٦ : مفسدات نماز کا بیان ) 
 مذکورہ بالا عبارت سے معلوم ہوا کہ دودھ نکلنے کی صورت میں نماز فاسد ہو جائے گی البتہ وضو نہیں ٹوٹے گا کیونکہ یہ نواقض وضو نہیں ہے ، 
والله تعالیٰ اعلم
۲۸ جمادی الاول ۱۴۴۵ ھجری
13دسمبر 2023 عیسوی چہار شنبہ
Previous Post Next Post