مسئلہ:- عورت کی شرمگاہ کو مرد نے مس کیا انتشار آلہ نہیں تھا تو مرد وعورت کے وضو کا کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
عورت کا وضو ٹوٹ جائے گا مرد کا نہیں ٹوٹے گا
جیسا کہ بہار شریعت حصہ اول صفحہ ۳۱۲ میں ہے :
اگر مرد نے اپنے آلہ سے عورت کی شرمگاہ کو مس کیا اور انتشارِ آلہ نہ تھا عورت کا وُضو اس وقت میں بھی جاتا رہے گا اگرچہ مرد کا وضونہ جائے گا-
والله تعالیٰ اعلم
۲٦جمادی الاول ۱۴۴۵ ھجری
11 دسمبر 2023 عیسوی دو شنبہ
Tags:
وضوکا بیان