مسئلہ:- لڑکی کیلئے حد شہوت تک پہونچنے کی عمر کم سے کم کتنے سال مقرر کی گئی ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
حدشہوت تک پہونچنے سے پہلے پہلے تک جس کی کم از کم مقدار نو سال کی عمر ہے
چنانچہ علامہ علاء الدین حصکفی حنفی متوفی ۱۰۸۸ھ فرماتے ہیں وقدر بتسع، وبه يفتی، وبنت إحدى عشرة مشتهاة اتفاقاً "
(الدرالمختار ، کتاب الطلاق ، باب الحصانۃ ، ص۲۵۶ ، دارالکتب العلمیۃ بیروت)
یعنی ، لڑکی کیلئے حد شہوت تک پہونچنے کی کم سے کم مقدار نوسال مقرر کی گئی ہے اور اسی پر فتوی ہے ، اور گیارہ سال کی لڑکی بالاتفاق مشتہاۃ ہے اور علامہ سید محمد امین ابن عابدین شامی حنفی متوفی ۱۲۵۲ھ فرماتے ہیں
بل في محرمات المنح : بنت تسع فصاعداً مشتهاة اتفاقاً
ردالمحتار ، کتاب الطلاق ، باب الحصانۃ ، جلد پنجم صفحہ ۲٦۸، دارعالم الکتب )
یعنی ، بلکہ منح الغفار کے باب المحرمات میں ہےکہ نو سال اور اس سے زیادہ عمر کی بچی بالاتفاق مشتہاۃ ہے.
اور امام اہلسنت امام احمد رضا قادری حنفی متوفی ۱۳۴۰ھ فرماتے ہیں
نو برس کی عمر کی لڑکی مشتہاۃ ہوتی ہے _
(فتاوی_رضویہ جلد ۲۳ صفحہ ٦۹۱رضافاؤنڈیشن لاہور)
والله تعالیٰ اعلم
۲۱ جمادی الاول ۱۴۴۵ ھجری
6دسممبر2023 عیسوی چہارشنبہ
Tags:
متفرقات