الاستفتاء:- السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسلہ میں کہ کیا ناپاکی کی حالت میں مرغا یا خصی کو ذبح کر سکتے ہیں یا نہیں
برائے مہربانی جلد از جلد جواب عنایت فرمایں
(سایل محمد حسن رضا ہاشمی انڈیا )
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
حالت جنب میں بھی ذبح کرسکتے ہیں بشرطیکہ ذبح کرنے والا صحیح طریقے سے ذبح کرنا جانتاہو مگر پاکی حالت میں جانور ذبح کرنا بہتر ہے:
فتاویٰ امجدیہ جلد سوم صفحہ ۳۰۰ میں ہے:
جنبی شخص کا جانور کو ذبح کرنا درست ہے۔ بشرطیکہ وہ ذبح کرنا جانتا ہو"
درمختا ر میں ہے
فتحل ذبیحتھما ولو الذابح امراۃ او صبیا یعقل التسمیۃ والذبح ویقدر"اھ
واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدی عفی عنہ
۱٦ جمادی الآخر ۱۴۴۵ ھجری
۳۰ دسمبر ۲۰۲۳ عیسوی شنبہ
Tags:
ذبح کا بیان