جس پر حج فرض ہو یا اس کے ذمہ منت کا حج ہو تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

مسئلہ:- موت کا وقت قریب ہو اور کسی پر حج فرض ہو یا قضا یا منت کا حج اس کے ذمہ ہو تو کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں واجب ہے کہ وصیت کر جائے : 
جیسا کہ بہار شریعت حصہ ششم صفحہ ۱۲۱۳ میں ہے:
جس پر حج فرض ہو یا قضا یا منّت کا حج اُس کے ذمہ ہو اور موت کا وقت قریب آگیا تو واجب ہے کہ وصیت کر جائے، 
اور غنیۃ الناسک صفحہ ۵۹ میں ہے : وکذلك لو لم یحجّ حتی افتقر تقرّر وجوبه دیناً في ذمته بالاتفاق، ولایسقط عنه بالفقر". اھ 
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 
۱۲ جمادی الآخر ۱۴۴۵ ھجری
۲۶دسمبر ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Previous Post Next Post