مسئلہ؛- خطبۂ جمعہ میں خطیب اگر قرآن کی آیت غلط پڑھے تو اسے بتانا چاہیے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
قرآن غلط پڑھ رہا ہے تو بتانا چاہیے اگر چہ خطبۂ جمعہ ہے
غنیہ میں ہے:
القرأۃ من المصحف الرجل یقرأ ویلحن یجب علی السامع ان یردہ علی الصواب ان اعلم انہ لایقع بسبب ذلک عداوۃ " اھ
یعنی جو شخص غلط پڑھتا ہو تو سُننے والے پر واجب ہے کہ بتا دے، بشرطیکہ بتانے کی وجہ سے کینہ و حسد پیدا نہ ہو۔
(غنیۃ المتملي ‘‘ ، القراءۃ خارج الصلاۃ، ص ۴۹۸)
کیا تم دیکھتے نہیں نماز میں خاموش رہنا فرض ہے لیکن امام قرآن غلط پڑھے تو جاننے والے پر بتانا لازم ہوتا ہے ایسا ہی خطبہ میں بھی ہے
ھذا ماظھرلی وھو سبحانہ وتعالیٰ واحکم واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدی عفی عنہ
۱۱ جمادی الثانی ۱۴۴۵ ھجری
۲۵ دسمبر ۲۰۲۳ عیسوی دوشنبہ
الجواب صحیح حضرت علامہ مفتی عدیل احمد مصباحی صاحب قبلہ بلرام پور یوپی انڈیا مقیم حال افریقہ
Tags:
جمعہ کا بیان