مسئلہ:- وہ کتنی چیزیں ہیں کہ امام نہ کرے تو مقتدی بھی نا کریں یعنی امام کا ساتھ دیں -
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
وہ پانچ چیزیں ہیں
جیسا کہ حضرت صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی حنفی متوفی ۱۳۶۷ ھ فرماتے ہیں:
پانچ چیزیں وہ ہیں کہ امام چھوڑ دے تو مقتدی بھی نہ کرے اور امام کا ساتھ دے۔
(۱) تکبیرات عیدین۔
(۲) قعدۂ اُولیٰ۔
(۳) سجدۂ تلاوت۔
(۴) سجدۂ سہو۔
(۵) قنوت جب کہ رکوع فوت ہونے کا اندیشہ ہو، ورنہ قنوت پڑھ کر رکوع کرے۔ مگر قعدۂ اُولیٰ نہ کیا اور ابھی سیدھا کھڑا نہ ہوا تو مقتدی ابھی اس کے ترک میں متابعت امام کی نہ کرے بلکہ اسے بتائے، تاکہ وہ واپس آئے، اگر واپس آگیا فبہا اور اگر سیدھا کھڑا ہوگیا تو اب نہ بتائے کہ نماز جاتی رہے گی، بلکہ خود بھی قعدہ چھوڑ دے اور کھڑا ہو جائے۔
(بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۹۷ جماعت کے مسائل)
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱۴ دسمبر ۲۰۲۳ عیسوی
۲۸ دسمبر ۲۰۲۳ عیسوی پنجشنبہ
Tags:
نماز کا بیان