مسئلہ:-زید کہتا ہے میت کو غسل دینا سنت ہے اور بکر کہتا ہے میت کو غسل دینا فرض ہے خالد کہتا ہے میت کو غسل دینا واجب ہے تینوں میں کس کا قول درست ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
تینوں کا قول درست نہیں بلکہ
میت کو غسل دینا فرض کفایہ ہے یعنی کسی نے غسل دے دیا تو سب بری الذمہ ہوگئے ورنہ سب گنہگار ہوں گے -
نورالایضاح مع ضوء المصباح صفحہ ۳٦ میں ہے : ویفترض تغسیل المیت کفایہ "اھ
والله تعالیٰ اعلم
۵جمادی الآخر ۱۴۴۵ ھجری
19 دسمبر2023 عیسوی سہ شنبہ
Tags:
جنازہ کا بیان