مسئلہ:- زید اپنے پڑوسی کا وائی فائی کا استعمال بغیر اس کی اجازت کے کرتا ہے لیکن نعت تقریر وغیرہ سنتا ہے تو زید کا ایسا کرنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
زید اگرچہ نعت وتقریروغیرہ سنتا ہے مگر زید کا ایسا کرنا ناجائز و گناہ ہے کیونکہ یہ چوری کے حکم میں ہے جوکہ گناہ کبیرہ ہے۔
حدیث پاک میں ہے "ﻭﻋﻦ ﺃﺑﻲ ﺣﺮﺓ اﻟﺮﻗﺎﺷﻲ ﻋﻦ ﻋﻤﻪ ﺭﺿﻲ اﻟﻠﻪ ﻋﻨﻪ ﻗﺎﻝ: ﻗﺎﻝ ﺭﺳﻮﻝ اﻟﻠﻪ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﺃﻻ ﻻ ﺗﻈﻠﻤﻮا ﺃﻻ ﻻ ﻳﺤﻞ ﻣﺎﻝ اﻣﺮﺉ ﺇﻻ ﺑﻄﻴﺐ ﻧﻔﺲ ﻣﻨﻪ(ای بأمر أو رضا منه) ﺭﻭاﻩ اﻟﺒﻴﻬﻘﻲ ﻓﻲ ﺷﻌﺐ اﻹﻳﻤﺎﻥ ﻭاﻟﺪاﺭﻗﻄﻨﻲ " اھ
واللہ تعالیٰ اعلم
Tags:
متفرقات