مسئلہ:- خالد کو راستے میں پڑا ہوا تازہ سیب کا ایک تھیلا ملا تو اس کا اعلان کب تک کرے ؟ اور کتنے دن بعد کسی مسکین کو دے دے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
سیب تازہ ہے اس لیے اعلان کے لئے دن مقید نہیں کرسکتے
البتہ جب تک خراب ہونے کا اندیشہ نہ ہو تب تک اعلان کرے اور پھر مالک نہ ملے تو اب کسی مسکین کو دیدے
بہار شریعت حصہ 10 صفحہ 480 میں ہے:
جو چیزیں خراب ہوجانے والی ہیں جیسے پھل اورکھانے ان کا اعلان صرف اتنے وقت تک کرنا لازم ہے کہ خراب نہ ہوں اور خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو مسکین کو دیدے۔
والله تعالیٰ اعلم
۳ جمادی الثانی ۱۴۴۵ ھجری
17دسمبر 2023عیسوی یکشنبہ
Tags:
لقطہ کا بیان