تنہا نماز پڑھنے والے کا کیا کوئی خلیفہ ہوسکتا ہے؟

مسئلہ:-زید تنہا نماز پڑھ رہا تھا وضو ٹوٹ گیا زید ابھی مسجد سے باہر نہیں ہوا تھا کہ خالد نے اس کی اقتدا کی تو کیا ایسی صورت میں خالد زید کا خلیفہ ہوگیا؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں خالد زید نا خلیفہ ہوگیا کیونکہ ابھی مسجد سے باہر نہیں نکلا تھا 
جیسا کہ علامہ صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : 
تنہا نما ز پڑھ رہا تھا، حدث واقع ہوا اور ابھی مسجد سے باہر نہ ہوا کہ کسی نے اس کی اقتدا کی، تو یہ مقتدی خلیفہ ہوگیا۔
بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ٦٠٦ / خلیفہ کرنے کا بیان) 
 والله تعالیٰ اعلم
۲۷ جمادی الاول ۱۴۴۵ ھجری
12دسمبر2023 عیسوی سہ شنبہ
Previous Post Next Post