مسئلہ :- زید بکر کے مابین کسی مسئلے پر بحث ہوئی زید نے بکر سے کہا کہ تم نے اگر فتاویٰ رضویہ یا کسی فتاویٰ کی کتاب کا حوالہ دیا تو ہم اسے پھاڑ کے کچرے کے ڈبے میں ڈال دیں گے تو زید کا ایسا کہنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
زید کا ایسا کہنا کفریہ قول ہے
شرح فقہ اکبر میں ہے"کفر باستخفاف الفقہ"
فقہ کی کتاب کی تحقیر سے کافر ہوگا
(منح الروض الازھر شرح فقہ اکبر فصل فی العلم والعلماء مصطفی البابی مصر ص۱۷۴)-
اور فتاوی شارح بخاری میں ہے "فتوی حکم شرعی ہوتا ہے اس کی تحقیر اور تذلیل کے لیے پھوہڑ الفاظ استعمال کرنا کفر ہے (فتاوی شارح بخاری، جلد دوم صفحہ ٤٦۸)
لہذا زید توبہ و استغفار تجدید ایمان کرے اور بیوی والا ہے تو تجدید نکاح بھی کرے ،
والله تعالیٰ اعلم
۱۹ جمادی الاول ۱۴۴۵ ھجری
4دسمبر2023 عیسوی دوشنبہ
Tags:
عقائد کا بیان