مسئلہ:- درزی نے اجرت پر کپڑا سلائی کیا مگر کس نے یہ سلائی توڑ دی تو دوبارہ درزی پر سینا واجب ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں درزی پر دوبارہ سینا واجب نہیں کیوں کہ سلائی دوسرے نے توڑی ہے
جیسا کہ بہار شریعت حصہ چہاردہم (۱۴) صفحہ ۱۱٦ میں ہے :
درزی نے کپڑا سیا تھا مگر کسی نے یہ سلائی توڑدی سلائی نہیں ملے گی ہاں جس نے توڑی ہے اُس سے تاوان لے سکتا ہے اور اب دوبارہ سینا بھی درزی پر واجب نہیں کہ کام کرچکا اور اگر خود درزی ہی نے سلائی توڑدی تو دوبارہ سینا واجب ہے گویا اُس نے کام کیا ہی نہیں -
والله تعالیٰ اعلم
۱۷ جمادی الاول ۱۴۴۵ ھجری
2دسمبر 2023 عیسوی شنبہ
Tags:
اجارہ کا بیان