گھر میں چوہے نقصان کرتے ہوں تو انھیں جان سے مار ڈالنا کیسا ہے؟

مسئلہ:- گھر میں چوہے بہت نقصان کرتے ہوں تو انھیں پنجرے میں پھنسا کر یا پانی میں ڈبو کر مارنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 چوہے گھروں ، کھیتوں اور سامانوں کو نقصان پہنچاتے ہیں تو ان کو مارنے میں کوئی حرج نہیں جیسا کہ در مختار مع شامی جلد دہم صفحہ ٤۸۲ میں ہے کہ " و جاز قتل ما یضر منها ککلب عقور وهرّة تضر الخ " اور حدیث شریف میں بھی اس کے مارنے کا حکم دیا گیا ہے کہ " عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَمْسٌ فَوَاسِقُ يُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ الْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَ الْحُدَيَّا وَ الْغُرَابُ وَ الْكَلْبُ الْعَقُورُ " اھ یعنی حضرت عائشہ ؓ نبی کریم ﷺ سے نقل کرتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ایذاء پہنچانے والے پانچ جانور ہیں جن کو حدود حرم سے باہر بھی اور حدود حرم میں بھی مارا جا سکتا ہے ( مارنے والا خواہ احرام کی حالت میں ہو خواہ احرام سے باہر ہو ) سانپ ، کوا ، چوہا ، پاگل کتا ، چیل " اھ ( صحيح البخاري : ۳۱۳٦ كتاب بدأ الخلق بَاب خَمْسٌ مِنْ الدَّوَابِّ فَوَاسِقُ يُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ ) 
معلوم ہوا کہ جو جاندار موذی ہیں ان کو مار ڈالنےکا حکم  ہےخواہ حشرات الارض میں سے ہوں یا پرندوں میں سے اور جو موذی نہیں لیکن حرام جانور ہے تو اسے مارنے کا حکم نہیں ہے ۔ 
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ- محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدی
۱۳ جمادی الثانی ۱۴۴۵ ھجری
۲۷ دسمبر ۲۰۲۳ عیسوی چہار شنبہ
Previous Post Next Post