حج کرنے کے بعد مرتد ہوگیا پھر اسلام لایا تو کیا دوبارہ حج کرنا فرض ہے؟

مسئلہ:- اگر کوئی مسلمان حج کرنے کے بعد مرتد ہوگیا پھر اسلام لایا اور صاحب استطاعت ہے تو کیا دوبارہ اس پر حج کرنا فرض ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں دوبارہ اس پر حج کرنا فرض ہے کیونکہ مرتد ہونے سے اس کے اعمال وغیرہ باطل ہوگئے 
جیسا کہ حضرت صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: 
حج کرنے کے بعد معاذ ﷲ مُرتد ہوگیا پھر اسلام لایا تو اگر استطاعت ہو تو پھر حج کرنا فرض ہے، کہ مرتد ہونے سے حج وغیرہ سب اعمال باطل ہوگئے۔ یوہیں اگر اثنائے حج (یعنی حج کے دوران )میں مرتد ہوگیا تو احرام باطل ہوگیا اور اگرکافر نے احرام باندھا تھا، پھر اسلام لایا تو اگر پھر سے احرام باندھا اور حج کیا تو ہوگا ورنہ نہیں ۔
(بہار شریعت حصہ 6 حج کا بیان صفحہ 1044 مکتبۃ المدینہ) 
والله تعالیٰ اعلم
۱۰ جمادی الآخر ۱۴۴۴ ھجری
24دسمبر 2023عیسوی یکشنبہ
Previous Post Next Post