اعضاء وضو پوچھنے والے رومال پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

مسئلہ:- عمومی طور پر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ جس رومال میں اعضاء وضو کو پوچھتے ہیں اسی کو بچھا کر نماز پڑھنے لگتے ہیں تو آیا یہ کہ ایسا کرنا کیسا ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
اعضاء وضو پوچھنے والے رومال پر نماز پڑھنا بہتر نہیں یعنی نہیں پڑھنا چاہیے ۔ 
جیسا کہ الاشباہ والنظائر صفحہ ۱٦۹ میں ہے: الاولی ان لا یصلی علی مندیل الوضو یمسح بہ- اھ 
ایسا ہی فقہی پہیلیاں صفحہ ۲٦۴ میں ہے) 
والله تعالیٰ اعلم
۲۳ ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھجری
8نومبر 2023عیسوی چہارشنبہ
Previous Post Next Post