اپنے مسلمان بھائی سے نرم باتیں کرنا یعنی کشادہ روئی سے کلام کرنا کیسا ہے؟

مسئلہ:- اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ نرم باتیں کرنا کشادہ روئی سے کلام کرنا یعنی خوش دلی سے بات کرنا کیسا ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
ایسا کرنا مستحب ہے 
جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری جلد پنجم صفحہ ٤٦٠ میں ہے : قال الفقیہ رحمۃ اللہ تعالی یستحب للرجل ان یداری مع الناس ان ینبغی ان یکون قول الرجل لینا ووجہہ منبسطاًمع البر والفاجر والسنی والمبتدع من غیر مداھنۃ وغیر أن یتکلم بکلام یظن انہ یرضی بمذھبہ کذا فی السراجیۃ اھ 
اور بہار شریعت حصہ ۱٦ صفحہ ٦۵۷ میں ہے : 
لوگوں کے ساتھ مدارات سے پیش آنا، نرم باتیں کرنا، کشادہ روئی سے کلام کرنا مستحب ہے، مگر یہ ضرور ہے کہ مداہنتنہ پیدا ہو۔بدمذہب سے گفتگو کرے تو اس طرح نہ کرے کہ وہ سمجھے میرے مذہب کو اچھا سمجھنے لگا برا نہیں جانتا ہے- 
والله تعالیٰ اعلم
۲۴ ربیع الثانی ۱۴۴ ھجری
9 نومبر 2023عیسوی پنجشنبہ
Previous Post Next Post