جنازے کی نماز میں امام اگر رفع یدین کرلے تو نماز کا کیا حکم ہے؟


 مسئلہ:- نمازِ جنازہ میں امام نے تکبیر تحریمہ کے علاوہ رفع یدین کی تو نماز کا کیا حکم ہے ؟ نیز ایسا کرنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں نماز ہوجائے گی مگر ایسا کرنا خلاف سنت و مکروہ ہے جیساکہ حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی متوفی ۱۴۲۲ لکھتے ہیں : 
نماز جنازہ ہو جائے گی لیکن ایسا کرنا خلاف سنت اور مکروہ ہے
لما روی الدار القطنی عن ابن عباس و ابی ھریرہ رضی اللہ تعالی عنہما ان النبی ﷺ کان اذا صلی علی جنازة رفع یدیه فی اول تکبیرة ثم لا یعود و کان کل تکبیرة قاٸمة مقام رکعة وغیر الرکعة الاولی لا رفع فیھا فکذا تکبیرات الجنازة
ھکذا فی طحطاوی علی مراقی الفلاح صفحہ ۳۵٤) اور فتاویٰ عالمگیری جلد اول مصری صفحہ ۱۵۴ میں ہے)لا یرفع یدیه الا فی التکبیرات الاولی فی ظاھر الروایة کما فی العینی شرح للکنز(اور در مختار باب صلاة الجنازہ میں ہے)یرفع یدیه فی الاولی - اھ 
 (فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ ۱۴۴ کتاب الجنائز) 
والله تعالیٰ اعلم
۲٦ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھجری
11 نومبر 2023 عیسوی شنبہ
Previous Post Next Post