آرٹیفیشل زیورات کا استعمال کرنا کیسا ہے؟


مسئلہ:- دور حاضر میں عموم بلوی کے تحت آرٹیفیشل زیوارات کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
آرٹیفیشل زیورات کا استعمال ناجائز ومکروہ تحریمی ہے

جیسا کہ فیصلہ جات شرعی کونسل میں ہے"
” سونےچاندی کےعلاوہ دوسری دھاتوں کےزیورات کا استعمال ناجائزومکروہ تحریمی ہے “
ان کو عموم بلوی کا سہارا لےکر جائزقرار دینا کسی بھی طرح درست نہیں کیونکہ
” زیورات کا استعمال مرتبہ زینت میں ہے اورمحض زینت کیلئے کسی ممنوع شرعی کی رخصت وتخفیف نہیں ہوسکتی اسلئے سونےچاندی کےعلاوہ دوسری دھاتوں کےزیورات کا استعمال مکروہ تحریمی ہی رہےگا خواہ ان پرسونےیاچاندی کا پانی وقلعی چڑھائی گئی ہو یا نہ کی گئی ہو ، فتاوی رضویہ میں ہے : زینت وفضول کیلئے کسی ممنوع شرعی کی اصلارخصت نہ ہونابھی ایضاح سے غنی ، جس پراصل اول بدرجہ اولی دلیل وافی ورنہ احکام معاذاللہ ہوائےنفس کا بازیچہ ہوجائیں ،(فتاوی رضویہ ج٩ ص٢٠٠ ) 
(فیصلہ جات شرعی کونسل ص٢٤٧ ، ٢٤٨ ، جامعۃالرضا بریلی شریف)
والله تعالیٰ اعلم
۲۹ ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھجری
14 نومبر 2023 عیسوی سہ شنبہ
Previous Post Next Post