کفارہ کا روزہ رکھا افطار سے پہلے مال پر قادر ہوگیا پھر روزہ توڑ دیا تو کیا حکم ہے؟

مسئلہ:- بکرنے کفارہ کا روزہ رکھا افطار سے پہلے مال پر قادر ہوگیا پھر روزہ توڑ دیا تو اس روزے کی قضا کرے یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں توڑے ہوئے روزے کی کرنا ضروری نہیں 
جیسا کہ بہار شریعت حصہ نہم صفحہ ۳۱۳ میں ہے : 
کفارہ کا روزہ رکھا تھا اور افطار سے پہلے مال پر قادر ہوگیا تو اوس روزے کا پورا کرنا ضروری نہیں ہاں بہتر پورا کرنا ہے اور توڑدے تو قضا ضرور نہیں، 
والله تعالیٰ اعلم
۳۰ ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھجری
15نومبر 2023 عیسوی چہار شنبہ
Previous Post Next Post