مسئلہ:- زید کہتا ہے تکبیر یعنی اقامت واجب ہے بکر کہتا ہے سنت ہے خالد کہتا ہے مستحب ہے کس کا قول درست ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
تکبیر یعنی اقامت نہ واجب ہے نہ مستحب بلکہ مثل اذان سنت اور یہ سنت سنتِ مؤکدہ ہے اور اسکی سنیت بہ نسبت اذان کے زیادہ مؤکد ہے ۔
در مختار مع شامی جلد دوم صفحہ ۵۵ میں ہے :
(والاقامۃ کالأذان)
" صرح ظھیر الدین فی الحواشی نقلا عن المبسوط بأنھا آکد من الأذان " اھ
اور نور الایضاح مع مراقی الفلاح باب الاذان صفحہ ۱۱۸ میں ہے :
" والاقامۃ سنۃ مؤکدۃ " اھ
اور فتاوی عالمگیری جلد اول صفحہ ۵۳ میں ہے:
" والاقامۃ مثل الأذان فی کونہ سنۃ للفرائض فقط کذا فی البحر الرائق " اھ
اور بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ٤۷۰ میں ہے:
" اقامت مثل اذان ہے اقامت کی سنیت اذان کی بہ نسبت زیادہ مؤکد ہے -
والله تعالیٰ اعلم
۲۸ ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھجری
13نومبر 2023عیسوی دوشنبہ
Tags:
اذان کا بیان