اگر مصلٸ امام وسط صف میں نہ ہو تو ؟

 مسئلہ؛ -ایک جگہ چند لوگوں نے جماعت کی امام کا مصلیٰ بیچ میں نہ بچھایا گیا صف مکمل ہو گئی مگر مقتدی داہنے بائیں کم زیادہ نظر آرہے تھے تو ایسی صورت میں نماز کا کیا حکم ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں نماز ہوگئی مگر تنزیہی ہوئی کیونکہ اس طرح کرنا خلاف سنت ہے امام کا مصلیٰ صف کے وسط میں ہونا چاہیے 
فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ ۹۸ میں ہے : 
 وَيَنْبَغِي لِلْإِمَامِ أَنْ يَقِفَ بِإِزَاءِ الْوَسَطِ فَإِنْ وَقَفَ فِي مَيْمَنَةِ الْوَسَطِ أَوْ فِي مَيْسَرَتِهِ فَقَدْ أَسَاءَ لِمُخَالَفَةِ السُّنَّةِ.هَكَذَا فِي التَّبْيِينِ اھ 
اور بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۸٦ میں ہے : 
امام کو چاہیۓ کہ وسط (بیچ) میں کھڑا ہو اگر دہنی یا باٸیں جانب کھڑا ہوا تو خلاف سنت ہے، 
والله تعالیٰ اعلم
۲۱ ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھجری
6نومبر 2023 عیسوی دوشنبہ
Previous Post Next Post