مسئلہ:- کس صحابی رسول ﷺ نے فرمایا کہ دھوپ والے پانی سے غسل نہ کرو کہ وہ برص پیدا کرتا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
خلہفۂ دوم حضرتِ عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا۔۔
حدیث میں ہے قال عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ لا تغتسلوابالماء المشمس فانہ یورث البرص "
یعنی حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ دھوپ سے گرم شدہ پانی سے غسل نہ کرو کہ اس سے برص پیدا ہوتا ہے -
(سنن الدار قطني ‘‘ ،کتاب الطھارۃ، باب الماء السخن، الحدیث : ۸۵ ، ج ۱ ، ص ۵۴۔)
(ایسا ہی بہار شریعت حصہ دوم میں ہے )
اور فتاوی رضویہ میں ہے "گرم ملک گرم موسم میں جو پانی سونے چاندی کے سوا کسی اور دھات کے برتن میں دھوپ سے گرم ہوجائے وہ جب تک ٹھنڈا نہ ہولے بدن کو کسی طرح پہنچانا نہ چاہئے وضو سے غسل سے نہ پینے سے یہاں تک کہ جو کپڑا اس سے بھیگا ہو جب تک سرد نہ ہوجائے پہننا مناسب نہیں کہ اُس پانی کے بدن کو پہنچنے سے معاذ اللہ احتمالِ برص ہے"(ج٢، ص٤٦٥)
البتہ اس پانی سے کسی نے وضو یا غسل کیا تو وضو یا غسل ہوجائے گا لیکن احتمالِ برص ( سفید داغ کی بیماری ) ہونے کی بنا پر احتیاط چاہیے
واللہ تعالی اعلم
۲۰ ربیع الآخر ۱۴۴۵ ھجری
5نومبر2023 عیسوی یکشنبہ
Tags:
پانی کا بیان