دادا کی وراثت میں پوتے کا حق کب ہوتا کب نہیں؟

دادا کا انتقال ہوا تو وراثت میں ہوتے کا حق ہے یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
وراثت میں پوتے کا حق بعض صورتوں میں ہے بعض میں نہیں۔ 
 یعنی بیٹا کی موجودگی میں داداکی جائیداد میں پوتے کا حق مطلقا نہیں ہوتا بلکہ پوتا ایسی صورت میں محروم ہوجاتاہے، البتہ بعض صورتیں ہیں کہ پوتے کوبھی ملتاہے مثلاً دادا کا انتقال ہوا اور بیٹا نہیں چھوڑا پوتاہے تو اس صورت میں پوتے کو ملےگا یونہی اور بھی صورتیں.ہیں جس کی تفصیل بہار شریعت حصہ ۲۰/وراثت کے بیان میں دیکھیں 
واللہ اعلم بالصواب
۳ جمادی الاول ۱۴۴۵ ھجری 
18نومبر 2023 عیسوی شنبہ
Previous Post Next Post