مسئلہ:- بکر نے اپنے نوکر کو انڈا لانے کے لیے بھیجا نوکر مکان تک انڈا لے آیا پھر مالک اتروا رہا تھا دونوں کے ہاتھ سے انڈے گر کر ضائع ہوگئے تو مزدور سے تاوان لی جائے گی یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں مزدور سے نصف قیمت تاوان میں لی جائے گی نصف اس لیے کی سامان دونوں کے ہاتھ سے ٹوٹا ہے
جیساکہ حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی حنفی متوفی ۱۳۶۷ھ لکھتے ہیں :
مکان تک مزدور نے سامان پہنچادیامالک اُس کے سر سے اُتر وارہا تھا چیز دونوں کے ہاتھ سے چھوٹ کر گری اور ضائع ہوئی نصف قیمت مزدور سے تاوان میں لی جائے۔
بہار شریعت ح ۱٤ صفحہ ۱۵۸ جمان اجمیر کا بیان )
والله تعالیٰ اعلم
۵ جمادی الاول ۱۴۴۵ ھجری
20نومبر 2023 عیسوی دوشنبہ
Tags:
متفرقات