دو شریک کپڑا سلنے والوں پر کسی نے دعویٰ کیا کہ میں نے کپڑا دیا تھا سلنے کو ایک نے انکار کیا تو؟

مسئلہ:- خالد اور زید ایک ایک ساتھ شریک ہوکر کپڑا سلتے ہیں ان پر بکر نے دعویٰ کیاکہ میں نے کپڑا دیا تھا سلنے کے لیے خالد اقرار کررہا ہے اور زید انکار تو دونوں کے حق میں انکارمانا جائے گا یا اقرار؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب دونوں کے حق میں اقرار مانا جائے گا، 
جیساکہ علامہ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی حنفی متوفی ۱۳۶۷ھ بہار شریعت حصہ دہم صفحہ ۵۱۲ پر لکھتے ہیں: : دو شریک ہیں اُن پر کسی نے دعویٰ کیا کہ میں نے اُن کو سینے کے لیے کپڑا دیا تھا اُن میں ایک اقرار کرتا ہے دوسرا انکار تو وہ اقرار دونوں کے حق میں ہوگیا۔
والله تعالیٰ اعلم
۶ جمادی الاول ۱۴۴۵ ھجری
21 نومبر 2023 عیسوی سہ شنبہ
Previous Post Next Post