کیا انسانوں کی نماز جنات کی اقتدا میں ہوجائے گی؟

مسئلہ:- کس صورت میں انسانوں کے لیے جنّ کی اقتدا صحیح ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جب کہ جنّ انسانی صورت میں ظاہر ہوا ہو 
  اسلئےکہ جنات بھی مکلف ہیں، 
درمختارمیں ہے، 
وتصحح امامۃ الجنی اشباہ)
 اسکےتحت ردالمحتارمیں ہے 
لانہ مکلف وانعقاد الجماعۃ باقتداء الجن انمایستلزم احکامھااذا کانوا علی صورۃ ظاھرۃ (مختصرا اھ 
(درمختارمع ردالمحتار جلد دوم صفحہ ۲۹۰ )
اور بہارشریعت میں ہے، 
  جنّ نے اِمامت کی، اقتدا صحیح ہے اگر انسانی صورت میں  ظاہر ہوا۔ 
(حصہ سوم صفحہ ۵۷۸ امامت کا بیان) 
والله تعالیٰ اعلم
۴ جمادی الاول ۱۴۴۵ ھجری
19نومبر 2023 عیسوی یکشنبہ۔ 
Previous Post Next Post