ناپاک شہد کو کیسے پاک کیا جائے؟

مسئلہ :- شہد اگر ناپاک ہوجائے تو اس کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 شہد پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جتنا شہد ہے اس سے زیادہ اس میں پانی ڈال کر جوش دیں اس طرح تین مرتبہ کریں پھر جتنا شہد تھا اتنا ہوجائے شہد پاک ہو جائے گا 
 جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ ۴۲ میں ہے : 
تنجس العسل یلقی فی طنجر ویصب علیہ الماء ویغلی حتی یعود الی مقدارہ ھکذا ثلاثہ فیطھر اھ ۔
اور بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ۴۰۶ میں ہے: 
شہد ناپاک ہو جائے تو اس کے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس سے زِیادہ اس میں پانی ڈال کر اتنا جوش دیں کہ جتنا تھا اتنا ہی ہو جائے،تین مرتبہ یوہیں کریں پاک ہو جائے گا۔
والله تعالیٰ اعلم
۱۷ ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھجری
۲ نومبر ۲۰۲۳ عیسوی پنجشنبہ
Previous Post Next Post