مقتدی نے اس طرح نیت کی جو نیت امام کی یا جو نماز امام کی وہی میری تو مقتدی کی نماز درست ہوئی یا نہیں؟

زید مقتدی ہے امام کے پیچھے کھڑا ہوا اور اقتدا کی نیت سے کہا جو نیت امام کی وہی میری تو زید کی نماز کا کیا حکم ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
اس طرح زید نے نیت کی تب بھی زید کی نماز ہوگئی ۔ 
یعنی اگر مقتدی نے اقتداء کی نیت سے یہ کہا کہ " جو نیت امام کی وہ نیت میری ، یا یہ کہا کہ ، جو نماز امام کی وہ نماز میری " تو اس طرح نیت کرنے سے بھی نماز ہو جائے گی جیسا کہ فتاوی عالمگیری جلد اول صفحہ ٦۷ میں ہے : ينبغى أن ينوى صلاة الامام و الاقتداء به او ينوى أن يصلى مع الامام ما يصلى الامام كذا في المحيط " اھ 
 اور بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۴۹۶میں ہے : مقتدی نے بہ نیت اقتدا یہ نیت کی کہ جو نماز امام کی وہی نماز میری، تو جائز ہے - 
والله تعالیٰ اعلم
۲۷ ربیع الثانی ۱۴۴۵ھجری 
12نومبر 2023 عیسوی یکشنبہ
Previous Post Next Post