کتے کو شکار پر چھوڑا مگر بسم الله پڑھنا بھول گیا تو کتے کا شکار کیا ہوا جانور حلال ہے یا حرام؟

مسئلہ:- شکاری کتے کو شکار پر چھوڑتے وقت بسم الله پڑھنا بھول گیا تو تو کتے کا شکار کیا ہوا جانور حرام ہے یا حلال؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں شکار کیا ہوا جانور حلال ہے کیونکہ اسکی دلیل یہ ہے کہ جیسے بوقتِ ذبح بسم الله پڑھنا بھول جائے تو ذبیحہ حلال ہے ایسے ہی جانور سے شکار کا بھی ہے ہاں اگر قصداً بسم الله نہیں پڑھا تو جانور حرام ، 
جیسا کہ بہار شریعت حصہ ہفدہم( ۱۷) صفحہ ٦۸۹ میں ہے:  شکار پر چھوڑتے وقت بسم ﷲ پڑھنا بھول گیا تو جانورحلال ہے جس طرح ذبح کرتے وقت اگر بسم اﷲ پڑھنا بھول گیا تو حلال ہے، حرام اُس وقت ہے جب قصداً نہ پڑھے۔
اور در مختار مع شامی میں ہے 
"(قوله: فإن تركها ناسياً حل ) قدمنا عن الحقائق والبزازية: أن في معنى الناسي من تركها جهلاً بشرطيتها"اھ 
والله تعالیٰ اعلم
۲۸ ربیع الاوّل ۱۴۴۵ ھــــــجری
۱۴ اکتوبر ۲۰۲۳ عیسوی شنبہ
Previous Post Next Post