مسئلہ:- زید نے پھندا لگایا تھا شکار اس میں پھنس گیا مگر شکار رسی توڑا کر بھاگا بکر نے پکڑ لیا تو شکار کا حقدار کون ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں شکار کا حقدار بکر ہے ، ہاں اگر زید اتنا قریب آچکاتھاکہ ہاتھ بڑھاکرپکڑسکتاہے اتنے میں شکارنے رسی توڑائی اور پھر بکر نے پکڑلیاتو اُس شکار کا حقدار زید ہی ہے ،
جیسا کہ بہار شریعت میں ہے؛
پھندے میں شکار پھنسا مگر رسی توڑا کر بھاگا دوسرے نے پکڑ لیا تو اسی کا ہے اور اگر پھندے والا اتنا قریب آچکاتھاکہ ہاتھ بڑھاکرپکڑسکتاہے اتنے میں شکارنے رسی توڑائی اوردوسرے نے پکڑلیاتوپھندے والے کاہے۔
حصہ ۱۷ صفحہ ٦۸٦ شکار کا بیان)
والله تعالیٰ اعلم
۳۰ ربیع الاوّل ۱۴۴۵ ھجری
۱۶ اکتوبر ۲۰۲۳ عیسوی دوشنبہ
Tags:
شکار کا بیان