شیطان کو کس نے گمراہ کیا؟

مسئلہ:- شیطان سب کو گمراہ کراتا ہے مگر اُس کو کس نے گمراہ کیا؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
شیطان کو اس کے نفس نے گمراہ کیا اصل گمراہ کرنے والی چیز نفس ہی ہے شیطان تو اس کی رہبری کرتا ہے قرآن کریم فرماتا ہے اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَةٌۢ بِالسُّوْٓءِ ( القرآن یوسف۵۳) دیکھو ماہ رمضان میں شیطان قید ہو جاتا ہے مگر لوگ پھر بھی گناہ کرتے ہیں نفس کی وجہ سے , 
(تفسیر نعیمی جلد اول صفحہ ۲۹۱ نعیمی کتب خانہ) 
والله تعالیٰ اعلم
۱ ربیع الآخر شریف ۱٤٤۵ھـجری
۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Previous Post Next Post