بیوی کے مملوکہ مکان میں شوہر رہے بیوی بھی ساتھ رہے تو شوہر پر کرایہ واجب ہے یا نہیں؟

مسئلہ:- زینب نے اپنے مملوکہ مکان کو اپنے شوہر خالد کو کرایہ پر دیا اور زینب بھی اُس مکان میں خالد کے ساتھ رہتی ہے تو خالد پر کرایہ واجب ہے یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب 
صورت مسئولہ میں شوہر پر کرایہ واجب ہے کیونکہ عورت کی رہائش اس میں تبعاً ہے ، 
جیسا کہ بہار شریعت حصہ ۱٤ صفحہ ۱۵٤ میں ہے : 
 عورت نے اپنا مملوکہ مکان شوہرکوکرایہ پر دیا عورت بھی اُس مکان میں شوہر کے ساتھ رہتی ہے شوہر کے ذمہ کرایہ واجب ہوگا کہ عورت کی سکونت(رہائش ) اُس میں تبعاًہے- 
والله تعالیٰ اعلم
۳ ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھــــــجری
۱۹ اکتوبر ۲۰۲۳ عیسوی پنجشنبہ
Previous Post Next Post