کس پانی کو میزان عمل پر تولا جائے گا ؟


 مسئلہ:-وہ کونسا پانی ہے جو کل بروزِ قیامت میزان عمل پر تولا جائے گا؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
وضو کرنے کے بعد جو پانی اعضاء وضوء پر باقی رہتا ہے وہ پانی بروز قیامت میزان عمل تولا جائے گا۔
جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی حنفی متوفی ۱۳۶۷ ھ فرماتے ہیں : اعضاء وضو بغیر ضرورت نہ پونچھے اور پونچھے تو بے ضرورت خشک نہ کرلے قدر نم باقی رہنے دے کہ روز قیامت پلہ حسنات میں رکھی جائے گی٫٫
(بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ۳۰۰ وضو کے مستحبات ) 
والله تعالیٰ اعلم
۱۴ ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھجری
۳۰ اکتوبر ۲۰۲۳ عیسوی دوشنبہ
Previous Post Next Post