مسئلہ:- خالد نے اپنی بیوی ہندہ کو طلاق رجعی دے کر رجعت بھی کرلیا مگر ہندہ کو خبر نہ ہوئی ہندہ نے بعد عدت دوسرے سے نکاح کر لیا وہ دوسرے نے دخول بھی کردیا تو اب تفریق کی جائے گی یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں اگر رجعت ثابت ہوجائےتومیں تفریق کردی جائے گی اگر چہ دوسرا دخول بھی کرچکا ہو ،
جیسا کہ بہار شریعت حصہ ہشتم صفحہ ۱۷۳ میں ہے
شوہر نے رجعت کرلی مگر عورت کو خبر نہ کی اُس نے عدّت پوری کرکے کسی سے نکاح کرلیا اور رجعت ثابت ہوجائے تو تفریق کردی جائے گی اگرچہ دوسر ا دخول بھی کر چکا ہو۔
والله تعالیٰ اعلم
۱۳ ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھجری
۲۹ اکتوبر ۲۰۲۳ عیسوی یکشنبہ
Tags:
رجعت کا بیان