حضرت فاطمہ زہراء رضی اللہ عنہا کو غسل کسنے دیا؟


 مسئلہ:- بنت رسول خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے انتقال کے بعد کتنے لوگوں نے مل کر غسل دیا ؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا انتقال سے پہلے غسل وغیرہ کے متعلق وصیت فرمائی ، پھر ان کی وصیت کے مطابق انھیں غسل دیا گیا اور غسل دینے والوں میں حضرت علی رضی اللہ عنہ ، حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا اور حضرت سلمی ام رافع رضی اللہ عنہا تھیں اور جنازہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔ بعض روایات میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بجائے حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور بعض میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ذکر آیا ہے ، اور قبر میں دفن کے وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ اور فضل بن عباس رضی اللہ عنہما داخل ہوئے " اھ
تفصیل کے لیے البدایہ والنہایہ : ۸/۲۴۴، ۹: ۴۸۸- ۴۹ ،
اور تاریخ طبری : ۳/۲۴۰، ۲۴۱ وغیرہ دیکھیں )
والله تعالیٰ اعلم
۹ ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھجری
۲۵ اکتوبر۲۰۲۳عیسوی چہار شنبہ
Previous Post Next Post