کعبۂ معظمہ اور بیت المقدس کے تعمیری مدت میں کتنا فاصلہ ہے؟

مسئلہ:- مسجد حرام اور مسجد اقصیٰ کی تعمیری لحاظ سے کتنے مدت کا فاصلہ ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب     
  چالیس سال کا فاصلہ ہے دونوں میں تعمیری لحاظ سے یعنی خانہ کعبہ مسجد اقصی سے چالیس سال پہلے تعمیر ہوا،
مسجد اقصیٰ کو یہ اعزاز حاصل مسجد اقصیٰ اُس وقت سے ہے کہ جب کعبہ کے علاوہ روئے زمین پر کوئی مسجد نہ تھی حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ مسجد حرام اور مسجد اقصی کے درمیان کتنی مدت کا فاصلہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا چالیس سال کا فاصلہ ہے۔ عن أبی ذرّ قال: قلت یا رسول اللہ! أيّ مسجد وضع أوّلاً ، قال: المسجد الحرام، قلت: ثمّ ، قال: المسجد الأقصی، قلت: کم بینہما ، قال: أربعون الخ ۔ ( صحیح بخاری رقم حدیث ۳۳٦٦) 
والله ورسولہ اعلم
۵ ربیع الثانی ۱۴۴ ھجری
۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳ عیسوی شنبہ
Previous Post Next Post