مسئلہ:- مقتدی تین بار سبحان ربی الاعلی نہیں کہہ پایا تھا کہ امام نے سر اٹھا لیا تو مقتدی بھی فوراً سر اٹھا لے یا تین بار تسبیح پوری کرے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
فوراً سر اٹھالے کہ یہی حکم ہے کیونکہ امام کی متابعت واجب ہے .
بہار شریعت میں ہے :
مقتدی نے ابھی تین بار تسبیح نہ کہی تھی کہ امام نے رکوع یا سجدہ سے سر اٹھا لیا تو مقتدی پر امام کی متابعت واجب ہے ۔ اور اگر مقتدی نے امام سے پہلے سر اُٹھا لیا تو مقتدی پر لوٹنا واجب ہے ، نہ لوٹے گا تو کراہت تحریم کا مرتکب ہوگا ، گناہ گار ہوگا "
{بہار شریعت جلد ۱ حصہ ۳
صفحہ ۵۳۰ نماز پڑھنے کا بیان}
والله تعالیٰ اعلم
۲٦ ربیع الاوّل ۱۴۴۵ ھجری
۱۲ اکتوبر ۲۰۲۳ عیسوی پنجشنبہ
Tags:
نماز کا بیان