دو لوگوں نے اس طرح نماز پڑھی کہ دونوں نے ایک دوسرے کی اقتدا کی نیت کی تو کس کی نماز ہوئی کس کی نہیں؟

مسئلہ:- بکر اور خالد نماز پڑھنے جارہے تھے مگر دونوں نے ایک دوسرے کی اقتدا کی نیت کی تو دونوں کی نماز ہوئی یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
    صورت مسئولہ میں دونوں کی نماز نہیں ہوئی ہاں البتہ دونوں امامت کی نیت کئے ہوتے تو دونوں کی نماز ہوجاتی، 
جیسا کہ بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۷۶ میں ہے : 
 دو شخصوں نے باہم یوں نماز پڑھی کہ ہر ایک نے اِمامت کی نیت کی نماز ہوگئی اور اگر ہر ایک نے اقتدا کی نیت کی، تو دونوں کی نہ ہوئی، 
والله تعالیٰ اعلم۔ 
۲۴ ربیع الاوّل ۱۴۴۵ ھــــــجری
۱۰ اکتوبر ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Previous Post Next Post